تازہ تر ین

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر برطانیہ کا اظہار تشویش

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر برطانیہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور پاک فضائیہ کے طیاروں کی بھرپور اور مو¿ثر کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے طیارے فرار ہوتے ہوئے 4 بم بھی پاکستانی علاقے میں پھینک گئے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان بھارت کو دراندازی کا بھرپور جواب دیکر حیران کرے گا اور وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے، بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے آج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں برطانیہ مستقل دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔ تھریسامے نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے دونوں ملک بات چیت اور سفارتی حل کی جانب آئیں۔گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اپنے پاکستانی اور بھارتی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مزید فوجی کارروائیوں سے گریز کرنے کا کہا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv