تازہ تر ین

بھارت کے لیے مستقبل کا ترقی ےافتہ پاکستان قابل برداشت نہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار مجاہد منصوری نے کہا ہے کہ بھارت خود اعتراف کر رہا ہے کہ پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی‘ بھارتی میڈیا جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے میڈیا کو ذمہ داری سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانا کیس مضبوط ہے‘ اسے تمام بڑی طاقتوں اور عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے لیے استعمال کرنا چاہئے۔ بھارت کے اس سارے کھیل کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ مستقبل کا ترقی یافتہ پاکستان جو اسے نظر آ رہا ہے اس کے لیے قابل برداشت نہیں ہے وہ چاہتا ہے کہ محدود جنگ ہو جائے تاکہ بڑی سرمایہ کاری جو پاکستان آ رہی ہے رک جائے تاہم یہ اس کی بھول ہے۔ سینئر تجزیہ کار میاں سیف الرحمان نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اس وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جنگی جنون کو ہوا نہیں دینی چاہئے۔ جنگ سے صرف نقصان ہوتا ہے۔ ہمیں عالمی فورمز پر بات کرنی چاہئے کہ بھارت جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ڈپلومیٹک کور کو اس وقت متحرک ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بھی بھارت کو واضح جواب ہے۔ دنیا کی بڑی طاقتوں کو ترقی یافتہ پاکستان پسند نہیںہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماﺅں کو اس وقت اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ بھارت کی داراندازی پاکستان پر حملہ کے مترادف ہے۔ جنگ اگر مسلط کر دی جائے تو اس کا جواب دینا ضروری ہے۔ اس وقت اگر ہم دنیا کے سامنے اپنا موقف موثر انداز میں پیش کریں تو یقینی طور پر مثبت ردعمل ملے گا کیونکہ بھارت پورے خطے کو تباہی کے دھانے پر لے آیا ہے۔ جنگ سے بچنے کی ایک ہی صورت ہے کہ یو این او‘ بڑی طاقتیں مداخلت کریں۔ اس وقت عسکری اور ڈپلومیٹک محاذ پر پوری طاقت کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ صرف جذباتی نہیں حکمت عملی کے تحت چلنا ضروری ہے۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا کیس مضبوط ہے تاہم یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جو جنگ ہم میدان میں جیتے اسے میز پر ہار گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کو جنگی جنون کو ہوا دینے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ بھارت اصل میں پاکستان کی ترقی سے خائف ہے اور ہر قیمت پر چاہتا ہے کہ اسے آگے بڑھنے سے روک دے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہو گا۔
کالم نگار



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv