تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری شہید

لاہور( ویب ڈیسک ) بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے ضلع کلگام میں 2 علیحدہ واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے اور تصادم کے دوران بھارتی پولیس کا ڈپٹی سپرنڈنٹنٹ پولیس (ڈی ایس پی ) کو بھی مارا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جاری حالیہ کریک ڈاو¿ن کے دوران ضلع کلگام کے علاقے تری گام میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے نوجوانوں کی شہادت کے بعد تری گام سمیت دیگر علاقوں میں بھارت مخالف احتجاج جاری ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس حکام نے بتایا کہ کلگام کے علاقے میں جاری کریک ڈاو¿ن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی امن ٹھاکر ہلاک ہوگئے۔

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں تعینات پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا تھا کہ ’ تری گام اور کلگام میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، مزید تفصیلات بھی دی جائیں گی‘۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سیکیورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی ہلاک اور ایک آرمی افسر شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: حریت رہنماو¿ں کےخلاف کریک ڈاو¿ن، یاسین ملک گرفتار

رپورٹ کے مطابق زخمی آرمی آفیسر کو 92 بیس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ( جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک،جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عبدالحفیظ فیاض سمیت جماعت اسلامی کے 2 سو کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کی علیحدہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے حریت رہنماو¿ں اور کشمیریوں کی گرفتاری اور آرٹیکل 35 اے کے خلاف خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آرٹیکل 35 ‘اے’ مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ریاست کے مستقل شہریوں اور ان کے خصوصی حقوق کا تعین کرے۔

ہڑتال کی کال حریت قیادت کے رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے دی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv