تازہ تر ین

کراچی: پیرنی کے کہنے پر مرید نے خزانے کی تلاش میں گھر کھود دیا

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈالمیا میں خزانے کی تلاش میں صحن میں مشکوک کھدائی پر 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ راتوں رات بے پناہ دولت کمانے کی حرص نے کراچی کے علاقے ڈالمیا کے شہری کو اندھا بنادیا۔ کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیرنی کے کہنے پر مرید نے خزانے کی تلاش میں گھر کا صحن ہی کھود ڈالا۔ مشکوک کھدائی کی اطلاع ملتی ہی پولیس متحرک ہوگئی اور کھدائی کے مقام سے پیرنی، اس کے شوہر، مرید اور 8 مزدوروں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پیرنی نے مرید کو بتایاتھا کہ گھر کے نیچے خزانہ دفن ہے جس کے بعد پیرنی کی نشاندہی پر کھدائی کی گئی اور مزدوروں نے گھر کا صحن 25 فٹ تک کھود ڈالا تھا تاہم انہیں خزانہ نہ مل سکا۔ پولیس نے بتایاکہ واقعہ مشکوک ہے اور گرفتار افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی کے کچھ لوگ کافی دن سے کھڈا کھود رہے ہیں، ہماری ٹیم گئی تو گھر کے اندر مشکوک گڑھا دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ گھر کے مالک طاہر نے بتایا کہ سالے کے کہنے پر کھڈا کھودا کیوں کہ خواب میں آیا کہ یہاں خزانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیرنی خاتون کے کہنے پر کھدائی شروع کی گئی تھی اور جہاں کھڈا کھودا گیا وہاں سے حساس اداروں کے دفاتر بھی قریب ہیں، نیشنل اسٹڈیم اس جگہ سے ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے۔ایس پی گلشن کے مطابق پیرنی خاتون کے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور 11 ملزمان کو مجموعی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv