تازہ تر ین

پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والے ورکرز کا بڑا کارنامہ

مری (ویب ڈیسک) برفباری کی پرواہ نہ بارشوں کی، پولیو ورکرز کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث ملک بھر میں جاری نئے سال کی پہلی پولیو مہم میں ننانوے فیصد ہدف پورا کرلیا، اسلام آباد میں ہدف سے دس ہزار زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔پولیو کے خلاف جنگ میں پاکستان کے سپاہیوں کا بڑا کارنامہ، پولیو ورکرز نے سال کی پہلی پولیو مہم کا ہدف پورا کرنے کے لیے جان لڑا دی، بارشوں، برفباری اور موسم کی سختیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 99 فیصد ہدف پورا کرلیا۔معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کے مطابق 95فیصد ہم کافی عرصے سے کورر کرتے آرہے ہیں اس کا رزلٹ بھی آپ کے سامنے ہے، مسئلہ جو رہ جاتا ہے ان پانچ فیصد میں جہاں بچے مس ہوجاتے ہیں۔سال 2019 کی پہلی پولیومہم میں 3کروڑ 90لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا، پولیو مہم میں 3لاکھ 60 ہزار پولیو ورکرز نے حصہ لیا۔۔۔اسلام آباد میں مقررہ ہدف سے زائد 10 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔معاون خصوصی برائے انسداد پولیو نے کہا کہ جو پولیو ٹیمز ہیں ان کو ویلکم کریں اپنے گھر میں ان کو عزت دیں ان کا خیال رکھیں۔۔پولیو ورکرز کو لوگوں نے ویلکم کرنا شروع کردیا تو اسی سال آپ پولیو کا خاتمہ کردیں گے۔گلگت بلتستان، نارتھ کے پی کےآزاد کشمیر سمیت برفباری اور شدید سرد علاقوں میں پولیو مہم دور روز مزید جاری رہے گی، کراچی کورنگی میں گذشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن کے باعث پولیو مہم ملتوی کی گی تھی جوآج جاری رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv