تازہ تر ین

کابینہ نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا گیا۔7 جنوری کو بھی اس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو معاملے میں کیوں ملوث کیا، کس کے کہنے پر بلاول کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، بلاول نے پاکستان آکر کیا کیا وہ معصوم بچہ ہے، بلاول صرف اپنی ماں کا مشن آگے بڑھا رہا ہے، جہاں جہاں بلاول بھٹو زرداری کا نام ہے اس حصے کو حذف کیا جائے۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات کے بعد آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں تمام نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv