تازہ تر ین

علی احمد ڈھلوں سچا کھرا انسان‘ ”تلخیاں“ ان کی اچھی کتاب ہے:ضیاشاہد ، میڈیا بحران کا شکار ‘حکومت اخبارات کو سبسڈی دے:عارف نظامی ، ضیاشاہد میرے استاد ہیں ، آج جس مقام پر ہوں انہی کی وجہ سے ہوں: علی احمد ڈھلوں ، میڈیا مشکلات کا شکار ، ورکر پریشان ، حکومت میڈیا مالکان سے مل بیٹھ کر مسائل حل کرے:ارشد انصاری ، حکومت کی آزادی کیلئے میڈیا کی آزادی ضروری ہے:امتیاز عالم ، تقریب سے خطاب

لاہور (خبرنگار) معروف صحافی علی احمد ڈھلوں کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے کہا کہ آج میڈیا شدید بحران کا شکار ہے میڈیا انڈسٹری میں یہ تاثر پایا جارہا ہے کہ موجودہ حکومت اخبارات کو ڈیڈ کرنا چاہتی ہے جو کہ غلط تاثر ہے موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس تاثر کوختم کریں اشتہارات کی میرٹ پالیسی کو اپنانا چاہیے اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ سابقہ دور میں جن کو خوب نواز گیا اب بھی کچھ ایسا ہورہا ہے حکومت کو اس بارے بھی دیکھنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر انڈسٹری کو سبسڈی دے رہی ہے جبکہ میڈیا بھی ایک انڈسٹری ہے اس میں بھی اخبارات کو سبسڈی دینی چاہیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد نے کہا کہ علی احمد ڈھلوں میرے ادارے کے بہترین کارکن تھے جن پر مجھے فخر ہے انہوں نے میرے ادارے میں ایسا کام بھی کیا جو عوام نے صرف فلمی سین میں دیکھا ہوگا لیکن اس نے حقیقت میں ایسا کیا انہوں نے ایک دفعہ قاتل کو تختہ دار سے چند منٹ پہلے اس کی زندگی بچائی مقتول کے لواحقین سے صلح نامہ کروا کر۔ علی احمد ڈھلوں ایک بہادر ،سچا اور کھرا انسان ہے۔ اس کی کتاب تلخیاں بہت اچھی کتاب ہے جو ان کے تمام کالموں کا مجموعہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی احمد ڈھلوں نے کہا کہ ضیاشاید میرے استاد ہیں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا آج میں جس مقام پر ہوں انہی کا مرہون منت ہوں۔ علی احمد ڈھلوں کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج میڈیا بحران کا شکار ہے حکومت کو اس طرف توجہ دینی ہوگی اگر اخبار کو اشتہار نہیں ملیں گے تو مالکان ورکرز کو تنخوائیں کہاں سے دیں گے۔ وزیر اطلاعات ہمارا مو¿قف وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب لاہور کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے میڈیا شدید مشکلات کا شکار ہے جس کے ساتھ ساتھ ورکرز بھی پریشان ہیں موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ میڈیا مالکان کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل سنے اور ان کو حل کرے ان کی ادائیگیوں کا مسئلہ ہے تو ان کی ادائیگیاں فوری کرے تاکہ غریب ورکرز کا چولہا چلتا رہے میں میڈیا ورکرز کا منتخب نمائندہ ہوں جب میرے ورکرز کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہوگا تو میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ موجودہ حکومت کو میڈیا مالکان اور میڈیا ورکرز کے مسائل کو سمجھنا ہوگا ۔آج سابقہ دور کے سیاستدان کوٹ لکھپت میں قید ہیں وقت کا کوئی پتہ نہیں کل کس کا اور کیسا ہوگا ہم نے پھر بھی رہنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو میڈیا بحران کو فوری دیکھنا ہوگا میڈیا کو آزاد رکھنا ہوگا اگر میڈیا آزاد نہ رہا تو حکومت بھی آزاد نہیں ہوگی اس لئے حکومت کی ازادی کےلئے میڈیا کا آزاد رہنا لازمی ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv