تازہ تر ین

سمیع خان کی فلم ” گم “پاکستان سمیت دنیا بھر میں سجے گی

 لاہور(شوبزڈیسک)سال کی پہلی پاکستانی فلم ”گم“ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام 11جنوری کو سنیماﺅں کی زینت بنے گی۔سمیع خان اور شمعون عباسی سمیت دیگر فنکاروں پر مشتمل فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں کئی ایوارڈزاپنے نام کر چکی ہے ۔ڈائریکٹر عمارلاثانی اور کنزہ ضیاءکی زیر ہدایت بنی پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ کرائم تھرلر فلم ” گم“ آئندہ جمعہ کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر سنیماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس کی مناسبت سے تشہیری مہم بھی زوروں شور سے جاری ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریلیز سے قبل ” گم” فلم برطانیہ ، کینیڈا، امریکہ ، سپین اور بھارت سمیت کئی ممالک کے فلم فیسٹیولز میں سکریننگ کیلئے پیش کی گئی ۔جہاں اس نے بیسٹ سکرین پلے، ایکٹر ، ڈائریکٹر اور ایڈیٹنگ کے شعبوں میں سات ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں ۔ ” گم “ کی خاص بات اداکار سمیع خان کی پندرہ برس کی بریک کے بعد فلم سکرین پر واپسی بھی ہے جبکہ ورسٹائل فنکار شمعون عباسی فلم میں ایک وانٹڈ کریمنل کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی کہانی ایک مجبورباپ اور خطرناک مجرم کے ٹکراﺅ پر مبنی ہے جو مختلف حادثات کی بدولت ایک دوسرے کے آمنے سامنے آجاتے ہیں اور پھر یہی سے کہانی میں سسپنس اور ڈرامے سے پردے اٹھنا شروع ہوجاتے ہیں جبکہ مضبوط کہانی اور دلچسپ مکالمے فلم کے سسپنس کو برقرار رکھتے ہیں ۔ فلم کی زیادہ تر عکسبندی اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں اور اس سے ملحقہ وادیوں میںمکمل کی گئی ہے جبکہ اس کی پروڈکشن میں بین الاقوامی تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv