تازہ تر ین

نوازشریف نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت میں ہی سنیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے خلاف دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت جاکر سنیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر بروز پیر کو سنائے گی اور فیصلہ سننے سابق وزیر اعظم نواز شریف خود عدالت جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے جب کہ لیگی کارکنان بھی اظہاریکجہتی کیلئے احتساب عدالت جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین وکلا ئ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے محفوظ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv