تازہ تر ین

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پاکستان سیکریٹریٹ میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی اشد ضرورت تھی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صوبوں میں سپریم کورٹ رجسٹری کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عمارتیں ادارے نہیں ہوتے، اس عمارت میں بیٹھے لوگ انصاف کے تقاضے پورے کریں گے، انصاف کرنے والے اداروں کو مضبوط کرتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نظام میں اصلاحات کا تقاضہ کر رہی ہے، لیکن تھوڑی سی کوشش سے ہم خامیوں کو دور کرسکتے ہیں اور ان خامیوں پر قابو پاکر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کو تاریخی طرز پر قدیم پتھروں سے بنایا جائے گا۔پاکستان سیکریٹریٹ میں نئی عمارت کے لیے 7 ایکڑ اراضی مختص ہے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی نئی عمارت تقریباً 3 سال میں مکمل ہوگی۔سپریم کورٹ نے عمارت کی تعمیر کے لیے پاکستان سیکریٹریٹ میں لگے درخت نہ کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv