تازہ تر ین

بالی وڈ شادی سیزن، دیپکا اور پریانکا کے بعد کپل کی شادی شروع

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن پورے عروج پر ہے اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی شادی کے بعد اب نامور کامیڈین کپل شرما کی شادی کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ ماہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اورررنویر سنگھ اپنی شاہی شادی کی وجہ سے میڈیا پر چھائے رہے، ان کی شادی کا اختتام بھی نہیں ہوا تھا کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی کی شہنائی بج گئی۔ پریانکا اورنک کے استقبالیے کی تقریب بھی نہیں ہوئی کہ بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کا آغاز ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز قبل کپل کی ہونے والی دلہن گینی کے گھر سکھ مذہبی رسوم کے مطابق اکھنڈ پاتھ کی رسم اداکی گئی اس رسم کے ساتھ باقاعدہ شادی کا آغاز ہوگیا۔ گینی اس رسم کے دوران جامنی اور سنہری رنگ کے لہنگے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ رسم کے دوران لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ کپل شرما اور گینی چھاتراتھ رواں ماہ 12 دسمبر کو جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے جب کہ دونوں کے استقبالیے کی تقریب ممبئی میں 14 دسمبر کو منعقد کی جائے گی جس میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv