لاہور(شوبزڈیسک) مصنف وہدایت کارباسوچودھری کی نئی فلم”بلوبادشاہ”کا ٹائٹل گیت گزشتہ روزبھٹی سٹوڈیومیں گلوکارہ شازیہ منظورکی خوبصورت آوازمیں ریکارڈکرلیا گیا ہے اس گیت کے بول نغمہ نگارباسوچودھری نے لکھے ہیں،میوزک کی دھنوں میں میوزک ڈائریکٹراشفاق علی نے پرویا ہے،جبکہ فلمسازرانا سردارعلی ہیں،فلم کی کاسٹ زیرغورہے جلدہی کاسٹ فائنل کرنے کے بعد عنقریب باقاعدہ عکسبندی کا آغازکردیا جائے گا۔