تازہ تر ین

پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔ملاقات میں پاک افغان سرحد سے متعلق امور اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بتایا کہ کامیاب کلیئرنس آپریشنز سے ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، ہم اب استحکام کی جانب گامزن ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں امن بحال کرنے کے بعد پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کو اپنے رپورٹرز کے ذریعے دیکھتی ہے، اس لیے ہم توقع رکھتے ہیں کہ غیر ملکی رپورٹرز پاکستان کی بہتر ہوتی سیکیورٹی صورت حال کو اجاگر کریں گے، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا درست تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv