تازہ تر ین

کوئی ہیجانی کیفیت نہیں، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے: اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کے تمام اشارے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور کسی قسم کی ہیجانی کیفیت نہیں لہٰذا معاشی صورتحال سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔اسلام آباد میں گیارہویں جنوبی ایشیاءاقتصادی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کرتار پور بارڈر بہت اچھا اقدام تھا اس پر پاکستان بھارت سے مثبت جواب کی امید رکھتاہے اور جواب کا منتظر ہے، دو ریاستوں کے درمیان کشیدگی اور سیاسی تنازعات ختم کرنے کیلئے الگ سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سارک جنوبی ایشیاءکا مستقبل مضبوط کرے گا، کانفرنس میں بھارت کا شرکت نہ کرنا افسوس ناک ہے، دونوں ممالک کو آﺅٹ آف باکس حل سوچنا پڑے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ کا فیصلہ اسٹیٹ بینک نے کیا تھا اور بینک یہ فیصلہ جاری رکھے گا، ڈالر کی قیمت کا حتمی فیصلہ اسٹیٹ بینک کرتا ہے البتہ ضرورت پڑی تو اسٹیٹ بینک کاطریقہ کار مضبوط کیا جائے گا۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، اسٹیٹ بینک غیر جانبدار اور خود مختار رہے گا، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے درمیان رابطے کا میکنزم بنایا جا رہا ہے، گورنر، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کوئی میکنزم پیش کریں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں اور خسارے کم ہو رہے ہیں، کسی قسم کی ہیجانی کیفیت نہیں، ملک میں جلد بھاری سرمایہ کاری آئےگی، معیشت کے تمام اشارے بہتری کی طرف گامزن ہیں لہٰذا معاشی صورتحال سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ فنانس بحران ہوگیا اور گیپ پورا کرلیا ہے، ابھی بنیادی کام کررہے ہیں، ابھی صرف سمت نظر آئی ہے اور بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک مالی خسارے کا متحمل نہیں ہوسکتا، پہلے بھی اقدامات کیے اب بھی کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv