تازہ تر ین

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ان دنوں شادی کی تقاریب میں مصروف ہیں، پریمی جوڑے نے اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں پہلے کونکنی رواج اور پھر سندھی روایات کے مطابق شادی کی بعد ازاں انڈیا میں بھی 3 استقبالیے منعقد کیے گئے جب کہ گزشتہ روز ممبئی میں ہونے والے آخری استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی۔رنویرسنگھ کے پرستاروں کو ان کی شادی کے ساتھ ساتھ ان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’سمبا’ کا بھی شدت سے انتظار ہے جس کا ٹریلر اب ریلیز کردیا گیا ہے، بھارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے لکھا ’انٹرٹینمنٹ‘، ’انٹرٹینمنٹ‘، ’انٹرٹینمنٹ‘، تقریباً 3 منٹ کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ آخر میں ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی انٹری بھی دکھائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم‘ اور ’سنگھم ٹو‘ بنائی تھی تاہم اس بار انہوں نے رنویر سنگھ کا انتخاب کیا جب کہ اس فلم کی کہانی بھی سنگھم سے جڑی ہوئی ہے جب کہ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال‘ کی ٹیم بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دے گی۔واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’سمبا ‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں، فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv