تازہ تر ین

ٹرمپ کا خصوصی نمائندہ کل کس مشن پر پاکستان آئیگا؟اندر کی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کررہے ہیں، وہ 2 سے 20 دسمبر تک خطے کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔زلمے خلیل زاد افغان حکام اور افغان امن عمل میں دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔دورہ پاکستان میں زلمے خلیل زاد سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے جس میں وہ طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv