تازہ تر ین

تصویریں بولتی ہیں مگر اس کے ساتھ مکافات عمل بھی سامنے آجاتا ہے،ناک پرمکھی نہ بیٹھنے والا یہ قبضہ گروپ کا سربراہ آج کس حال میں ہے؟دیکھئے خبر

لاہور (ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ ہر عروج کو زوال ہے ، یوں بھی کہا جاتا ہے کہ مکافات عمل سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ مکافات عمل اور عروج کو زوال کے ہر دن نمونے سامنے آتے ہیں لیکن نصیحت صرف عقلمند ہی پکڑتے ہیں، وہ لوگ جن کے دلوں پر قفل نہ پڑے ہوئے ہوں۔عروج کو زوال یا مکافات عمل کا ایک نمونہ یہ تصویر بھی ہے جو بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشا بم کی ہے۔ کل تک جو شخص لاہور میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا آج وہ کتنا بے بس اور لاچار ہے، اس تصویر کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ قبضہ مافیا منشا بم کی یہ تصویر ہفتہ کے روز سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر کھینچی گئی تھی جس میں ان کے سفید بال اور نم آنکھیں عقلمندوں کیلئے بہت سی نشانیاں لیے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز (ہفتہ کو) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے زمینوں پر قبضوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی جس کے دوران قبضہ مافیا منشا بم کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔منشا بم نے عدالت میں آنے کے بعد رونا شروع کر دیا اور رحم کی اپیل کی تھی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ” تمہیں اس وقت رونا نہیں آیا جب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا تھا ، تمہیں خوف خدا نہیں، کیا مرنا یاد نہیں ہے؟ تمہارے لیے کبھی افضل کھوکھر آجاتا ہے، کبھی کوئی اور آجاتا ہے“۔ منشا بم نے گزشتہ روز کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv