تازہ تر ین

15 روز میں لاہور میں کتنے کروڑ روپے کے ای چالان کیے گئے؟ جان کر آپ بھول کر بھی اشارہ توڑنے کی غلطی نہیں کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک) سی ای او سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں ای چالان کے ذریعے 15 روز میں 15 کروڑ روپے کے جرمانے موصول ہوئے۔مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کاعمل جلدمکمل کرنے اور ہال روڈ پر لٹکتی تاروں کے خاتمے کیلئے آج ہی نئی تاریں خریدنے کاحکم دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ کل سے بجلی کی لٹکتی تاریں ختم کرنے کے عمل کا آغاز کیا جائے، اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔دوران سماعت سی او سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ ای چالان کی مد میں 15 روز میں 15 کروڑ جرمانے کی رقم وصول ہوئی ہے۔ عدالت نے ریمارکیس دیے ’ نہیں چاہتے کہ شہری جرمانے کی ادائیگی کیلئے قطاروں میں لگے رہیں‘۔ سی ای او سیف سٹیز نے بتایا کہ نیشنل بینک کی برانچوں میں ٹریفک کے ای چالان جع ہوسکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv