تازہ تر ین

فہد مصطفےٰ کی فلمیں دہلی فلم فیسٹیول میں 10 دسمبر کو دکھائی جائینگی

کراچی(شوبزڈیسک) پاکستان کے نامور اور باصلاحیت اداکار فہد مصطفیٰ اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کو دیوانہ بنانے کے بعد اب بھارت میں جلوے دکھانے کی تیاریوں میں ہیں۔کچھ عرصے سے پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کی وجہ سے طویل عرصے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہونا شروع ہوئی ہے اور اب مقامی فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں آہستہ آہستہ جگہ بنارہی ہیں۔ جس کی حالیہ مثال فہد مصطفیٰ کی سپرہٹ فلمیں’نامعلوم افراد‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’ایکٹر ان لا‘ ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان میں بے حد پزیرائی ملی بلکہ اب انہیں بھارت میں ہونے والے ساو¿تھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج میں نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔خود کو پاکستان کا سلمان خان کہنے والے اداکار فہد مصطفیٰ نے یہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ فلم فیسٹیول رواں ماہ بھارتی شہر نئی دہلی میں 10 دسمبر کو منعقد ہوگا اور 16 دسمبر تک جاری رہے گا جہاں ایشیا کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی لہٰذا اس فیسٹیول کے لئے فہد مصطفیٰ کی فلمیں منتخب ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv