لاہور(نیوزایجنسیاں) نیوزی لینڈ کیخلات انتہائی شاندار کارکردگی دکھانے والے محمد عباس کی جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے۔ میڈیاکے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے اور محمد عباس کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے تاہم سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ فاسٹ بالر محمد عباس اہم سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ سیریز سے قبل 19 دسمبر سے تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔