تازہ تر ین

لٹیروں کیلئے بری خبر ، بڑا کام ہونے والا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے۔ معاہدے ہوتے ہیں لیکن ٹوٹ جاتے ہیں۔ تحریک لبیک والوں سے بات چیت ہوئی تھی۔ اگر کامیاب ہو جاتی تو گرفتاریوں کی نوبت نہ آتی۔ سوسائٹی میں بغاوت نہیں چلتی۔ حکومت نے تمام فیصلے سوسائٹی کے مفاد میں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی اداروں کے خلاف ایسی بات نہیں کی گئی۔ ہم نے کبھی آئین توڑنے یا پارلیمنٹ پر حملوں کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپوزیشن طے کر کے آئی ہے کہ پارلیمنٹ کا بزنس نہیں چلنے دینا۔ پارلیمنٹ میں کسی معاملے کو بحث سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا آصف زرداری اندرون سندھ کی چھوٹی سی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا اعظم سواتی کے معاملے پر جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں ہوں۔ آئی جی اسلام آباد کے معاملے میں میری نظر میں اعظم سواتی درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ترمیم کر کے نیب کو ٹوتھ پکس بنا دیا جائے۔ نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ اگر نیب کیلئے اپوزیشن ترامیم دے گی تو ہم غور کریں گے۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں ¾شاہ جی اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا ¾پیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو صاحب کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ شاہ جی اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر چھری پھیری۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو صاحب کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟۔انہوںنے کہاکہ بھٹو صاحب نے ملک کو جوہری قوت بنانے کی بنیاد رکھی، شاہ جی اور ان کے لیڈروں نے صرف کرپشن کو پروان چڑھایا۔انہوںنے کہاکہ نسٹ کو نٹس کہنے والے شاہ صاحب کو نہیں پتا کہ ایگرو اکانومی کے جدید رجحانات کیا ہیں۔؟انہوںنے کہاکہ” آو¿ مل کر بیٹھتے ہیں “شاہ صاحب کا یہ جملہ این آر او کی دعوت ہے۔انہیں پیار سے عرض کرتا ہوں”We are sorry“۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان روایتی وزیراعظم نہیں جو حکمران بن کر عوام کو اپنا غلام سمجھے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے لوٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv