تازہ تر ین

” میڈ ان پاکستان “ صدر مملکت کا عوام کو مشورہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ روپے پر دبا کے باعث پاکستانی ملکی اشیا خریدنے کو فوقیت دیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو لگژری اشیا کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہیے اور روپے پر دبا کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیا خریدیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیا پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم لگژری اشیاپر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔ واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv