تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا شادی میں پٹاخے جلانے پر تنقید کا شکار

جودھ پور(ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اپنی شادی میں پٹاخے جلانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز گزشتہ روز بھارتی ریاست جودھ میں کرسچن روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کی خوشی میں امید بھون پیلس میں پٹاخے جلا کرشادی کا جشن منایاگیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا پٹاخے جلا کر جشن منانا بالکل بھی پسند نہیں آیا اورصارفین نے انہیں منافق قراردے دیا۔کچھ عرصے قبل پریانکا چوپڑا کی دیوالی کے موقع پر ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ بھارت میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کے باعث تمام لوگوں کو دیوالی پر پٹاخے جلانے سے منع کرتی نظر ا?رہی تھیں تاکہ تمام لوگ اور جانور ک±ھل کر سانس لے سکیں۔ تاہم پریانکا اپنا دیا ہوا سبق خود ہی بھول گئیں اور گزشتہ روز خوب پٹاخے جلائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv