تازہ تر ین

اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے پر بیرون ملک روانہ

لاہور(ویب ڈیسک) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرونِ ملک روانہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق بابر علی نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کی تحریری شکایت درج کرائی تھی جس پر تھانہ ڈیفنس سی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بابرعلی نے پولیس کو بتایا کہ فون کالز پر قتل کی دھمکیاں ملنے کے ساتھ ساتھ نامعلوم افراد نے مختلف اوقات میں ان کی گاڑی کا تعاقب بھی کیا تھا۔دھمکیاں ملنے کے بعد بابر علی نجی ایئرلائن سے بیرون ملک پرواز کرگئے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ عارضی طور پر ملک چھوڑ کرگئے ہیں یا بیرون ملک مستقل سکونت اختیار کرلی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv