تازہ تر ین

سینئر فنکار ارشد درانی کا83برس کی عمر میں انتقال ، سپرد خاک

لاہور(شوبزڈیسک)اجوکا تھیٹر کے سینئر فنکار ارشد درانی گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ارشد درانی نے پی ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ” لو پھر بسنت آئی“ ، ”انہی مائی دا سفنہ “اور ”چئیرنگ کراس“ میںیادگار کردار ادا کئے۔ ارشد درانی مختصر علالت کے بعد گذشتہ شب لاہور میں انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مقامی مسجد میں اد اکی گئی جس میں فیملی ممبران ، قریبی عزیزو اقارب کے علاوہ اجوکا تھیٹر کی ٹیم سے شاہد ندیم ، سہیل وڑائچ، نروان ندیم ، عثمان راج ، نایاب فائزہ ، بلال مغل ، ندیم میر، کرسٹوفر کنول سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ارشد درانی قیام پاکستان سے قبل انیس سو پینتیس میں لاہور میںپید اہوئے انکے والد نامور سکالر مولاناتاجور نجیب آبادی تھے ۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہورمیں تعلیم حاصل کی اور دوران تعلیم ڈرامیٹک سوسائٹی میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہوئے کئی ڈراموںمیں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ارشد درانی پاکستان آرمی سے منسلک ہوگئے اور میجر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ۔ارشد درانی نے اداکاری کا آغاز ساٹھ اور ستر کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا انہوں نے ریڈیو پاکستان کیلئے بھی متعدد کھیل لکھے اورانکے لئے صداکاری بھی کی تاہم 2014میں وہ اجوکا تھیٹر کے ساتھ منسلک ہوگئے اور ” لو پھر بسنت آئی“ ، ”انہی مائی دا سفنہ “اور ”چئیرنگ کراس“ جیسے مقبول ڈراموں میںیادگار کردار ادا کئے۔ارشد درانی نے ہمسایہ تھیٹر فیسٹیول کے دوران بھارت کے مختلف شہروں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔ ارشد درانی نامور مصورہ سومیادرانی کے والد تھے انکی رسم قل جمعرات کی شام بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ ڈیفنس فیز 5میں ادا کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv