تازہ تر ین

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران حکومت کے 100 روزہ پلان پر وزارتوں اور وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ کابینہ ارکان کو دیے گئے اہداف پر بھی غور ہوگاذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے کی منظوری، وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی بھی منظور دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں اصلاحات کا معاملہ، اصلاحاتی پیکج میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اصلاحات پر فوری عمل درآمد اور مختلف اداروں میں ممبرز اور ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جائے گی جب کہ ریڈیو پاکستان کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv