تازہ تر ین

آرمی چیف باجوہ دل میں بستے ہیں ، جپھی کو غلط رنگ نہ دیا جائے ، گوپال چاولہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سکھ رہنما گوپال چاولہ نے بھارتی میڈیا کو منہ تو ڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، منفی باتیں کرنی ہیں تو مجھ سے نہ کریں، آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو فخر سمجھتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے جب گوپال چاولہ سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کے آرمی چیف سے کیوں ملے تو سکھ رہنما نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ منفی باتیں کرنی ہیں تو مجھ سے نہ کریں، بات کوغلط موڑپر نہ لے جائیں اورجنرل باجوہ سے ہاتھ ملانے پر منفی پراپیگنڈا نہ کریں ، میں نے جنرل باجوہ سے ہاتھ ملایا ہے اور ان سے ملنے کواپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ہمارے دل میں ر ہتے ہیں ، بات کوغلط موڑ پر نہ لے جائیں ، پاکستان کے آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو فخر سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں میں بھائی چارہ اور دوستی چاہتے ہیں ، میری خوش قسمتی ہے کہ جنرل باوجوہ سے ملا،آرمی چیف تو محبتیں چاہتے ہیں ، عمران خان ، سدھو صاحب کی باتیں کریں منفی بات نہ کریں۔ گوپال چاولہ نے کہا کہ میں گور و دوارے ایسوسی ایشن کا چیئر مین ہوں اور یہ پروگرام تو منعقد ہی ہم نے کیا تھا۔ پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،ان سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاتھ ملایا اورجپھی بھی ڈالی اس کو غلط رنگ نہ دیں،یہ پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا،آپ اس بات کو غلط رنگ مت دیں،ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں، اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔وہ بدھ کو بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مصافحہ کرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،یہ پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا،آپ اس بات کو غلط رنگ مت دیں،بھارتی سیاستدان ناجوت سنگھ سدھو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، بھارتی خاتون وزیر ہرسمرت کور بادل یہاں موجود ہیں،ہم محبتیں بڑھانا چاہتے ہیں،باتوں کو منفی رنگ نہ دیں، میں نے پاکستانی آرمی چیف سے ہاتھ ملایا ہے اور ان سے جپھی بھی ڈالی ہے، اس کو غلط رنگ نہ دیں،ہم پاکستانی آرمی چیف سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،پاکستانی آرمی چیف بھی محبتیں بڑھا رہے ہیں،حافظ سعید اس معاملے میں کہاں سے آ گیا، آپ اسے کیوں شامل کررہے ہیں، ہم محبتیں کرنے والے لوگ ہیں،ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں، لانگا کھولنا چاہتے ہیں، اپنی ارداس پوری کرنا چاہتے ہیں،اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv