تازہ تر ین

فلیگ شپ ریفرنس: نیب کی درخواست مسترد، عدالت نے نواز شریف کو سوالنامہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی گئی جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سوالنامہ نواز شریف کو دینے کا فیصلہ سنادیا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی تو نامزد ملزم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر پر جرح کی۔نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو تحریری سوالنامہ فراہم نہ کرنے اور پہلے دفاع کو حتمی دلائل دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے نیب کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں شواہد کی تکمیل کا بیان دینے کے لیے کل کی تاریخ مقرر کردی اور سابق وزیراعظم کو 62 سوالات دے دیے گئے۔احتساب عدالت میں کل العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوگی اور نیب پراسیکیوٹر حتمی دلائل شروع کریں گے جب کہ فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت بھی کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv