تازہ تر ین

نواز شریف پر جانوروں کے تحائف کی آڑ میں منی لانڈرنگ کاالزام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف عرب ممالک کو جانوروں کے تحائف کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔درخواست اسلام آباد کے شہری فضل قیوم باچا کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف عرب ممالک کو جانوروں کے تحائف کے نام پر منی لانڈرنگ کرتے رہے، پابندی کے باوجود عرب شاہی خاندانوں کو اربوں روپے کے جانور تحفے میں دیے گئے، کالے دھن سے خریدے گئے جانور عرب ممالک میں فروخت کیے جاتے تھے، جانوروں کی فروخت کا پیسہ آف شور اکاﺅنٹس میں جمع کرایا گیا۔درخواست کے مطابق قانون کے مطابق پانچ ہزار ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ نہیں بھجوایا جاسکتا، ٹیکس اور ڈیوٹی فری جانور باہر بھجوا کر خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، جانوروں کی بیرون ملک منتقلی سے مقامی مارکیٹ میں گوشت مہنگا ہوا، پاکستان جیسا غریب ملک اربوں روپے کے تحائف دینے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جانوروں کے ذریعے لانڈر ہونیوالا پیسہ ریکور کرنیکا حکم دے اور تحائف کے نام پر جانوروں کی بیرون ملک منتقلی کو کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ درخواست سپریم کورٹ میں جاری جعلی بینک اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں نوازشریف کو فریق بنانے کیلیے دائر کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv