تازہ تر ین

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف اور آصف زرداری کی ایک ساتھ آمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کیا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں فاصلے کم ہونے لگے ہیں؟ صدر ن لیگ شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں ایک ساتھ انٹری مار کر حیران کردیا۔دونوں رہنما لابی سے ایک ساتھ ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر داخل ہوئے، اس موقع پر آصف زرداری اورشہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاو¿س کی لابی میں غیررسمی ملاقات بھی ہوئی۔بعد ازاں آصف زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس سے واپس زرداری ہاو¿س روانہ ہوگئے، اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس پر کوئی پیش رفت ہوئی؟اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تاخیر سے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچانے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈڑ جاری ہونے کے باوجود شہباز شریف کو ایوان میں تاخیر سے لانے پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv