تازہ تر ین

انٹرویو کا معاملہ عدالت میں اٹھانےپر فواد چوہدری کا نواز شریف کے وکیل پر جوابی وار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹرویو کا معاملہ عدالت میں اٹھانے کے بعد فواد چوہدری کا نواز شریف کے وکیل پر جوابی وار سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو نوازشریف کے وکیل نے فواد چوہدری کے متنازعہ بیان کا معاملہ احتساب عدالت میں اٹھادیا۔عدالت نے کہا کہ آپ اس متعلق درخواست دائر کریں ہم کاروائی کریں گے۔جس کے بعد فواد چوہدری نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں اگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے،بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔اپوزیشن کے پاس کوءلیڈرشپ ہے نہ نظریہ صرف پیسے بچانے کیلئےسیاست ہو رہی ہے،پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے۔واضح رہے آج فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت شروع ہوتے ہی ی نواز شریف کے وکیل نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹی وی پر دیے گئے بیان کا معاملہ عدالت میں اٹھایا تو جج نے کہا کہ یہ بیان کہاں دیا گیا؟ جب سے ریفرنس کی سماعتکر رہاں ہوں ٹی وی نہیں دیکھتا۔عدالت نے کہا کہ متنازعہ انٹرویو سے متعلق آپ عدالت میں باقاعدہ درخواست دیں۔دورانسماعت جج نے ریمارکس دئیے کہ فواد چوہدری کو نوٹس جاری کرنا پڑا تو کریں گے۔ آپعدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کر دیں-اس موقع پر خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اخبار کے تراشوں کو بھی درخواست کا حصہ بنایا جائے۔عدالت نے کہا کہ اگر انٹرویو پر کوئی اعتراض ہے تو درخواست دائر کریں ہم اس پر کاروائی کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ملزم ہیں انہوں نے ہی این آر او مانگا ہے، ہل میٹل کیس میں حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح نظر آ رہی ہے کہ نواز شریف کو پھر سے جیل جانا ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv