تازہ تر ین

پاکستان 2022 میں پہلے خلائی مشن پر جائے گا: فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔پاکستان کا یہ چاند پر جانے والا پہلا خلائی مشن ہو گا۔یاد رہے کہا پاکستان نے رواں برس جولائی میں پہلی مرتبہ چین کی مدد سے دو سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھجوائے تھے۔سپارکو کے مطابق لانچ کیے گئے 2 سیٹلائٹس میں سے ایک چین سے خریدا گیا پی ا?ر ایس ایس 1 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اور دوسرا پاکستان میں تیار کیا گیا پاک ٹیس – 1 اے تھا جو کہ حساس آلات اور کیمروں سے لیس خلا ہے۔ مذکورہ دونوں سیٹلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv