تازہ تر ین

مینوفیکچررز کا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 10 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) موٹرسائیکل مینوفیکچرز نے چینی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار سے 10 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔نومبر سے قبل ہی موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں تو خرید لیں کیونکہ آئندہ ماہ سے چینی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔موٹر سائیکل مینوفیکچرز کے مطابق گذشتہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے تقریبا 7 فیصد بڑھ چکی ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔بتایا گیا ہے کہ 70 سے 125 سی سی کی موٹر سائیکل کی قیمت میں 3 ہزار روپے، 100 سی سی موٹر سائیکل رکشہ کی قیمت میں 5 ہزار روپے اور لوڈر موٹر سائیکل کی قیمت میں 10 ہزار روپے تک کا نومبر میں اضافہ کر دیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv