تازہ تر ین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ موخر کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ موخر کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آج ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جو بجلی مہنگی کرنے کی منظوری سے متعلق تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ موخر کردیا اور اس سلسلے میں بدھ (24 اکتوبر) کو ای سی سی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ دو قسطوں میں کرنا چاہتی ہے اور وزارت توانائی نے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 75 پیسے کا اضافہ دو قسطوں میں کرنےکی اجازت مانگی ہے تاہم نیپرا کے نئے ٹیرف کے بعد حکومت کو بجلی کے نرخ بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv