لاہور(چودھری شفیق سے)ضیا شاہد کی کتاب ” میرا دوست نوازشریف“کی علمی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید،میاں منظوراحمد وٹو،لیاقت بلوچ،معروف صحافی،دانشور،صدر سی پی این ای عارف نظامی،چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد سمیت اھم شخصیات کی شرکت۔اس موقع پر شیخ رشید نے خطاب میں کہا کہ مجھے ضیا صاحب کی کتاب کے ٹائٹل پر اعتراض ھے کیونکہ نوازشریف کسی کا دوست نہیں ہو سکتا۔نوازشریف خاندان کا کوئی سیا سی مستقبل نہیں۔نوازشریف چیلنج کرے کہ کوئی ایک کیس بھی جھوٹا ھے۔ملک میںتباہی چند لوگوں کی وجہ سے ہُوئی۔شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکو جمہوریت کے چیمپیئن بن گئے۔ریل کے بغیر سی پیک کی کوئی اہمیت نہیں۔شہبازشریف کے کرتوت جیل جانیوالے تھے۔شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔یہ بات ان کو بعد میں سمجھ آئیگی۔اس موقع پر معروف صحافی کتاب کے مصنف ضیا شاہد نے خطاب کے دوران کہا کہ نوازشریف نے 65لاکھ روپے دینے تھے مگر ابھی تک نہیں دئیے۔اب میں نے وہ پیسے معاف کر دئیے کیونکہ ان پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔انہوں نے دوراقتدار میں بار بار کہنے کے باوجود بھی پیسے نہیں دیئے کیونکہ وہ سب اشتہارات کے پیسے تھے۔اس موقع پر معروف سیاستدان میاں منظوراحمد وٹو،نامور صحافی عارف نظامی اور جماعت اسلامی کے رہنماءلیاقت بلوچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔