تازہ تر ین

ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو بچھڑے 67 برس بیت گئے

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور بانی پاکستان کے دستِ راست شہید ملت خان لیاقت علی خان کو ہم سے بچھڑے 67 برس بیت گئے۔ لیاقت علی خان برصغیر کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور 1922ءمیں برطانوی بار میں شمولیت اختیار کی۔ لیاقت علی خان 1923ءمیں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے جبکہ 1936ءمیں وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل بنے۔انہوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن بنانے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان کو وجود میں لانے کے لیے انتھک کوشش کی۔انہوں نے ہر موقع پر پاکستان کے لیے اپنی خدمات پیش پیش رکھیں اور ہمیشہ ملک کی بقا کے لیے دعاگو رہے۔لیاقت علی خان نے آخری بار 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے شرکت کی تھی تاہم جیسے ہی وہ خطاب کرنے کے لیے مائیک پر آئے ان پر گولی چلا دی گئی۔ قائد ملت لیاقت علی خان کا قتل پاکستان کے پر اسرار ترین واقعات میں سے ایک ہے، جس کی گ±تھی آج تک سلجھائی نہیں جاسکی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv