تازہ تر ین

ملک بھر میں خام تیل فراہم کرنے والی سرکاری لائن سے تیل کی چوری پکڑی گئی

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ملک بھر میں خام تیل فراہم کرنے والی سرکاری لائن سے کروڑوں روپے مالیت کے تیل کی چوری پکڑی گئی، پولیس نے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں تیل چوری ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کی۔ایس ایس پی ملیرشیراز نذیر کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے سرکاری لائن سے تیل چوری کررہے تھے۔ چوری کیے جانے والے تیل کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔پولیس کے مطابق سرکاری لائن کا جال پاکستان بھرمیں بچھا ہوا ہے اور لائن کیماڑی سے آئل ریفائنری تک جارہی تھی۔ملزمان نے لائن کو پنکچر کر رکھا تھا اور پمپ کی مدد سے تیل کھینچ کر بڑے ٹینکرز میں منتقل کیا جاتا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کی ریکی کی اور رنگے ہاتھوں 5 ملزمان کوحراست میں لے لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv