تازہ تر ین

ڈالر کی اونچی اُڑان ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ، میک اپ مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آج صبح کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 137 روپے ہو گئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 74 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25 روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 134 روپے ہو گئی۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے جہاں بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے کا اضافہ ہوا وہیں ملک میں مہنگائی بڑھنے کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے عوام پر پٹرول بم گرنے کا امکان ہے۔ڈالر کی قیمت میں ایک دن کے دوران 12 روپے اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونا 2000 روپے فی تولہ، سریا 6000، بچوں کے دودھ اور امپورٹڈ اشیا پر 15 فیصد ، میک اپ مصنوعات کی قیمتوں پر 15 فیصد اور بچوں کے ڈائپرز پر بھی 15 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈالرکی قدر میں اضافے سے درآمدی اشیائ ، کھانے کا تیل،، دالیں، چائے، خشک دودھ اور دیگر اشیائ بھی مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں معاشی بحران کے خدشے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد ڈالر کی ا±ونچی ا?ڑان دیکھنے میں آئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہر ماہ عالمی ادائیگیوں کی مد میں 2 ارب ڈالر سے زائد خسارہ ہے جو زرمبادلہ کے ذخائر کو نگل رہا ہے۔ اور یہی وجہ ہے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv