تازہ تر ین

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سمندری ہوائیں رک گئیں

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہءحرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا تاہم محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو¿ طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہواو¿ں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق جون، اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت زائد ہوتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماہرین سمندر کے بگڑتے مزاج سے پیدا ہونے والے ٹراپکل سائیکلون کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv