تازہ تر ین

پشاور: جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر شیئر کرنے پر سہیلی گرفتار

پشاور (ویب ڈیسک)پشاور میں جعلی فیس بک اکاو¿نٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر اور دیگر مواد شئیر کرنے پر سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک پر جعلی اکاو¿نٹ بنا کر دوست کی تصاویر اور دیگر مواد شیئر کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ متاثرہ لڑکی کی پڑوسن اور دوست ہے اور فیس بک پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی کی منگنی بھی ٹوٹ گئی۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پشاور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv