تازہ تر ین

کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے صوبے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کا کیس فروری 2019 میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہو گی۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت 18 فروری 2019 کو دن 10 سے ایک بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 19 فروری کو دن 10 سے ایک بجے تک پاکستان دلائل دے گا۔اعلامیے کے مطابق 20 فروری کو 3 سے ساڑے 4 بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 21 فروری کو ساڑے 4 سے 6 بجے تک پاکستان اپنے دلائل دے گا۔
کلبھوشن کی گرفتاری
واضح رہے کہ کلبھوشن یادیوکو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv