تازہ تر ین

چیف جسٹس پاکستان کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ ظفر کلا نوری کی مفاد عامہ کی درخواست پر نوٹس لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شکایات ملی ہیں کہ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کو منشیات باآسانی میسر آجاتی ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ سے ہم اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے سی سی پی او لاہور اینٹی نارکوٹکس اور دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv