تازہ تر ین

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جاتی امرا آمد،نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کا وفد نواز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کےلئے جاتی امراءلاہور پہنچا جبکہ وفد میں آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت بھی کی۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاشبہ بیگم کلثوم نواز نڈر اور بہادر خاتون تھیں، قوم جمہوریت اور ملک کےلیے ان کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کےلئے بہت بڑا صدمہ ہے، شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ آخری وقت میں کلثوم نواز کے ساتھ نہ ہونے پر سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ اس تکلیف میں ہمارا ساتھ دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفد کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوا اور آج بھی پارٹی وفد کے ہمراہ آئے جس پر آصف زرداری کا شکر گزار ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv