تازہ تر ین

نیکٹا نے41 زیر تربیت طلباء کے کنڑیکٹ منسوخ کردیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ینشنل کاو¿نٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے 41 زیر تربیت طلباءکے کنڑیکٹ منسوخ کردیے۔زیر تربیت طلباء کے کنڑیکٹس کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کی نقل جیو نیوز سے حاصل کرلی ہے۔کنٹریکٹ کی منسوخی کا حکم نامہ ڈائریکٹر ایچ آر بصیر ممریز کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق طلباءجون سے نیکٹا میں انٹرنشپ کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق نیکٹا کے نئے سربراہ خالق داد لک نے ادارے کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیکٹا کے پرنسپل اکاو¿نٹنگ آفیسر کی سربراہی میں کمیٹی نے زیر تربیت طلبا کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔ہر طالب علم کو 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv