تازہ تر ین

سی پیک پر انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیےگئے، منصوبے پر نظرثانی کی کوئی بات نہیں کی:عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہرِ معاشیات اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داو¿د نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے حوالے سے ان کے حالیہ انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔ عبدالرزاق داو¿د کا کہنا تھا کہ منصوبے پر نظرثانی یا دوبارہ مذاکرات کی کوئی بات نہیں کی ، اگر ابھی بات کی تو پھر کوئی اور اسے اپنے انداز میں پیش نہ کر دے، لہذا آج شام کو اس معاملے پر وضاحت جاری کروں گا۔یادرہے کہ برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے۔اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمے داری بخوبی نہیں نبھائی، تیاری کے بغیر مذاکرات اور معاہدے کرنے سے چین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا اور چینی کمپینوں کو ٹیکس بریک اور دیگر مراعات دینے سے پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں،یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اپنے ا±مور منظم کرنے تک ان معاہدوں پر فی الحال ایک سال کے لیے عملدرآمد روک دینا چاہیے اور سی پیک کی مدت کو مزید 5 سال کے لیے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عبدالرزاق داو¿د کی اس تجویز سے دیگر وزرائ اور مشیر بھی متفق ہیں کہ منصوبوں کی تکمیل کی مدت اور قرضوں کی ادائیگی کی مدت بڑھانا معاہدے منسوخ کرنے سے بہتر آپشن ہوگا، تاہم حکومت محتاط ہے کہ معاہدوں پر نظرثانی کے عمل میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ چینی حکومت ناراض نہ ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv