تازہ تر ین

شکار پور میں المناک واقعہ ،پرانی دشمنی کیوجہ سے ایمبولینسپر فائرنگ ،4افراد جاں بحق

شکارپور(ویب ڈیسک)انڈس ہائی وے پرایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکھن کے مقام پر پیش آیااور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ایس ایس پی شکارپور سرفراز شیخ نے بتایا کہ واقعہ جاکھرانی برادری کے دوگروپوں میں جاری پرانی دشمنی کے بنا پہ پیش آیا ہے۔ جیکب آباد کے علاقے میں دونوں گروپوں میں پہلے بھی تصادم ہو چکا ہے۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک گروہ اپنے شخص کوایمبولینس میں لاڑکانہ لے کر جارہا تھا کہ حملہ ہواجس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقا ت بھی جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv