تازہ تر ین

خبر دار کسی سرکاری ملازم کو نوکری سے نہ نکالا جائے ،وزیر اعظم کا حکمنامہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عدالتی احکامات کے علاوہ کوئی سرکاری ملازم نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ یادرہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد اعلان کرچکے ہیں کہ سابق دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین از خود عہدے چھوڑ دیں ، ورنہ انہیں نکال دیں گے لیکن وفاقی حکومت نے کسی بھی ملازم کو نکالنے سے انکار کردیا۔ مراسلہ کے مطابق سرکاری اداروں میں کام کرنے والے کسی بھی مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کو نوکری سے نہ نکالا جائے جبکہ سرکاری ملازمین کیخلاف نظم و ضبط کی کارروائی بھی آئندہ احکامات تک رورکی جائے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق عدالتی عدالتی احکامات پر برطرف ہونے والوں پر اس حکم مانہ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ سردار مسعود خان نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال ، امن و امان اور سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران کان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودار ادیت کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ بعد ازاں وزیراعظم آفس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ موجودہ جدید اطلاعات کی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہمیں ثقافتی یلغار سے اپنی اقدار کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے جس سے ہماری اقدار اور سماجی ڈھانچہ کو خطرہ لاحق ہوتاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv