تازہ تر ین

تعلیمی اسنادسے والد کا نام ہٹانے کیلئے نوجوان دوشیزہ کا چیف جسٹس سے رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں انتہائی دلچسپ کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک لڑکی اپنے والد کو عاق کرانے کے لیے عدالت پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق والد کی جانب سے کفالت نہ کیے جانے پر بیٹی اپنے باپ کو عاق کرانے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کا تاریخ کا یہ پہلا کیس ہے۔ لڑکی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اس کی ڈگریوں اور دستاویزات سے اس کے والد کا نام ختم کیا جائے ، میرا والد میری کفالت نہیں کرتا اس لیے مجھے اس کے نام سے الگ ہونا ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے لڑکی کے والد کو نوٹس جاری کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv