تازہ تر ین

قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کااعلان کردیا گیا۔ادارہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کااضافہ کیا گیا ہے۔اس طرح ڈیفنس سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب نو اعشاریہ صفر نو فیصد ہوگئی ہے۔بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ آٹھ صفر فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب سات اعشاریہ چھ صفر فیصد ہوگئی ہے۔سیونگ اکاو¿نٹ کی منافع میں ایک فیصداضافہ ہوا ہے۔ اب سیونگ اکاو¿نٹ پرشرح منافع چھ فیصدہوگئی ہے۔ادارہ قومی بچت کے اعلان کے مطابق اعلان کردہ منافع کی شرح کااطلاق نئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv