تازہ تر ین

گردشی قرضے 30ارب تک پہنچ گئے ،ای سی سی اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفنگ دی گئی۔ای سی سی کو بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ گردشی قرضہ 596 ارب تک جا پہنچایا جس میں سے رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے ہوگیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ توانائی شعبےکامجموعی گردشی قرضہ 1188 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔وزیرخزانہ اسدعمر نے تمام اداروں سے رپورٹ طلب کرلی جس کی روشنی میں ا?ئندہ ہفتے گردشی قرضے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مو¿خر کر دی گئی جب کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے 10 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv